پی ایس ایل سیزن 10: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان
بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 11 جنوری 2024 کو گوادر میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ تقریب میں دو دفعہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔
اسی طرح دوسرے باری کراچی کنگز، تیسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چوتھی باری پشاور زلمی کی ہوگی، گزشتہ سیزن میں فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز پانچویں اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر اپنا کھلاڑی چنے گی۔
پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ کے لیے اسلام آباد یونائیٹد پہلے جبکہ لاہور قلندرز آخر نمبر پر اپنے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔
ایونٹ میں شریک تمام 6 ٹیمیں پلیٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں تین، تین دفعہ کھلاڑیوں کو چنیں گی۔
پی ایس ایل 10: پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی تقریب بلوچستان کے شہر گوادر میں ہوگی۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے ایونٹ سے قبل شائقین کے لیے فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
مذکورہ ایواڈ کے لیے فینز اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں بہترین پرفارمنس والے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
فینز چوائس ایوارڈ کے لیے 6 کیٹگریز بنائی گئی ہیں جن میں بہترین بیٹر، بہترین باؤلر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی باؤلنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2016 سے اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار چیمپئن بن چکی ہے، جس میں لیگ کا افتتاحی ایڈیشن (2016) تیسرا (2018) اور آخری ایڈیشن (2024) شامل ہے۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ نام سامنے آگیا
اس کے علاوہ لاہور قلندرز 2022 اور 2023 میں دو بار جیت چکی ہے، پشاور زلمی 2017 کے ایڈیشن کی چیمپئن رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 کا ایڈیشن جیتا جب کہ کراچی کنگز نے 2020 میں پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا، 2021 میں ملتان سلطانز فاتح بن کر ابھری۔