Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی: چار پاکستانیوں نے جعلی پولیس اہلکار بن کر بھارتی اغوا کرلیے، عدالت کا بڑا حکم

ملزمان کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، عدالت
شائع 23 دسمبر 2024 12:29pm

دبئی میں 4 پاکستانیوں کو دو بھارتی شہریوں کو اغواء کرنے اور لوٹنے کے جرم میں دو سال قید کے ساتھ دس لاکھ درہم کے مشترکہ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ کیس رواں برس 29 مارچ کو الرفا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آیا۔

عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلا کہ ڈرائیور، جس کا تعلق پاکستان سے ہے، تین دیگر پاکستانی افراد اور ایک شخص کے ساتھ کام کرتا تھا جو ابھی تک فرار ہے۔ ملزمان کو علم ہوا کہ بھارتی شہریوں کے پاس اچھی خاصی رقم موجود ہے جس کے بعد انہوں نےاغواء کا منصوبہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق 29 مارچ کی صبح ڈرائیور متاثرین کو دبئی میں گولڈ سوک لے جا رہا تھا۔ اس نے اپنے ساتھی ملزمان کو جگہ بتائی جس کے بعد وہ ایک گاڑی میں وہاں پہنچنے۔

دبئی کتنا محفوظ ہے؟ ویڈیو نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا

ملزمان نے المنخول کے قریب متاثرین کی گاڑی کو روکا جس کے بعد ان میں دو ملزمان نے خود کو پولیس افسر ظاہر کیا اور بہانہ بنا کر دونوں متاثرین کو الگ الگ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرین کو النہضہ لے جایا گیا، جہاں گینگ ان سے 10 لاکھ درہم، دو فون اور دو پرس چھینے جس کے بعد گینگ نے متاثرین کو جانے کی اجازت دی۔

دبئی میں 46 سال قبل لاپتا بڑے بھائی کی تلاش کیلئے چھوٹے بھائی کا خط

متاثرین نے واقعے کی شکایت پولیس میں جمع کرائی جس کے بعد دبئی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے جرم میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی اور بھارتی کو 70 کلو منشیات اسمگلنگ کیس میں عمر قید

پاکستان سے تعلق رکھنے والے پانچویں شخص پر گینگ کی مدد کرنے کا الزام تھا، لیکن اس نے کہا کہ وہ تفتیش اور مقدمے کے دوران ملوث نہیں تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے مرکزی ملزم کے اعترافی بیانات، گواہوں کے بیانات اور پولیس کی تفتیش کو دیکھا۔ انہیں پتہ چلا کہ ڈرائیور نے گینگ کو متاثرین کی رقم کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ کہاں جا رہے تھے۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ ان ملزمان میں سے ایک گروہ کا سرغنہ پایا گیا۔ جبکہ دو دیگر نے پولیس افسر ہونے کا بہانہ کرکے متاثرین سے لوٹ مار کی تھی۔ تاہم عدالت نے فیصلہ سنایا کہ پانچواں شخص مجرم نہیں ہے کیونکہ اس کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں۔ وہیں چاروں ملزمان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس جرم میں ملوث نہیں تھا۔

عدالت کی جانب سے آخر میں کہا گیا کہ ملزمان کی سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

dubai

Arrested

Dubai Court

accused

4 pakistanis

kidnapped 2 indians

2 years sentenced jail

10 lakh dirham fine