عروہ حسین کی ریمپ پر واک کے دوران لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل
مقبول اداکارہ و ماڈل عروہ حسین کی لاہور میں جاری برائیڈل فیشن شو کے دوران لڑ کھڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فیشن شو کے دوران جہاں اداکاراؤں نے دلہن کے روپ میں ریمپ پر واک کرکے جلوے بکھیرے، وہیں اداکار و گلوکار بھی ٹہلتے دکھائی دیے۔
فیشن شو کے دوران عروہ حسین نے بھی دلہن کا عروسی لباس پہن کر کیٹ واک کی اور ریمپ ڈانس کرکے جلوے بھی بکھیرے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ حسین سے معافی کیوں مانگی تھی؟
اداکارہ نے بھاری بھر کم عروسی لباس پہن رکھا تھا، جس کی وجہ سے انہیں واک کرنے میں بھی مشکل پیش آئی۔
عروہ حسین کی بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں انہیں لڑ کھڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مرد زندگی کی ضرورت نہیں، اداکارہ عروہ حسین
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر واک کے دوران عروہ حسین کے پاؤں بھاری اور لمبے لباس سے ٹکرا جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اگرچہ اداکارہ لڑ کھڑا جاتی ہیں، تاہم جلد ہی وہ خوبصورتی سے اپنے توازن پر قابو پا لیتی ہیں اور گرنے سے بچ جاتی ہیں۔