Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کی خراب کارکردگی پر قبلہ ایاز کا چیف جسٹس کو خط

ڈاکٹر مختار احمد کا بورڈ آف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے، جسٹس شریعت اپیلیٹ بینچ
شائع 20 دسمبر 2024 01:00pm

شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھ دیا، جس میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اورکارکردگی پر تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج قبلہ ایاز کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔

خط میں قبلہ ایاز نے قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مختیار احمد کو یونیورسٹی معاملات میں بہتری کے لیے قائم مقام ریکٹر بنایا گیا لیکن ڈاکٹر مختار احمد کا بورڈ آف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے، بورڈ آف گورننگ اجلاس کے میٹنگ مینٹس تیار نہیں ہوئے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ قائم مقام ریکٹر نے اسلامک یونیورسٹی کے معاملے کو مزید خراب کر دیا ہے، بورڈ آف ٹرسٹی کا آئندہ اجلاس میں جدہ میں رکھا گیا ہے، جس میں سپریم کورٹ فیصلے کے برعکس یونیورسٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔

جسٹس قبلہ ایاز کی جانب سے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے معاملات کی رپورٹ منگوائیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Qibla Ayaz

justice yahya afridi

chief justice yahya afridi

islamic university