Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان نے 2013، 2021 میں بھی جنوبی افریقا کو سیریز کی شکست دی
شائع 20 دسمبر 2024 10:39am

پاکستان کرکٹ ٹیم21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کے کامران غلام اس میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر 21 ویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی کی جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز کی شکست دی اور اب 2024 میں جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں لگاتار شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا میں مجموعی طور پر 7 دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلی ہیں، مجموعی طور پر پاکستان جنوبی افریقا میں 3 یا زیادہ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی دوسری ٹیم ہے۔

آسٹریلیا نے بھی جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتی ہیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا مین 10 سیریز کھیلیں، 1997، 2002 اور 2011 میں کامیاب رہا۔

odi series

Cape Town

odi cricket

pakistan vs south africa

kamran ghulam