مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو کل بلا لیا
مدارس رجسٹریشن بل کے معاملہ پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرتے ہوئے کل ملاقات کے لئے مدعو کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے سربراہ جے یو آئی کل سہ پہر3 بجے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔
مدارس کی رجسٹریشن کا بل ایکٹ بن چکا، اس میں ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہوگی، فضل الرحمان
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، نئی تجاویز پر مولانا اتحاد تنظیمات مدارس سے مشاورت کیلئے رجوع کریں گے۔
مدارس بل ایکٹ کا نوٹفیکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کرتے ہوئے کل کی ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔