حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے لیے بریک تھرو کا امکان
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے امکانات بڑھ گئے، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان مزید موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے رواں ہفتے بریک تھرو کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرا دی گئی، رواں ہفتے کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان کا حکم ہوا میں اڑا دیا
ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق بانی چیئرمین کو آگاہ کیا، مذاکرات کے باضابطہ آغاز تک سول نافرمانی کی تحریک کو مزید موخر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بانی چیئرمین کو سول نافرمانی کی تحریک وقتی طور پر مؤخرکرنے کا مشورہ دیا۔
ہم نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی، اب حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، شاہ محمود قریشی
ذرائع نے بتایا کہ بانی چیئرمین نے سول نافرمانی کی تحریک کو مزید ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا، انہوں نے اتوار کو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔