Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان اور شام میں تشدد کی صورتحال باعث تشویش ہے، اسحاق ڈار

مصر کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے، خطاب
شائع 18 دسمبر 2024 11:35pm

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لبنان اور شام میں تشدد کی بڑھتی صورتحال باعث تشویش ہے، پاکستان غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

قاہرہ میں ڈی 8 وزراء کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اجلاس کی میزبانی پر مصر کا شکر گزار ہوں، ہم مصر کے ساتھ مل کر ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزراء کونسل اجلاس سے تمام رکن ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، بنگلہ دیش نے 3 سال ڈی 8 کی عمدہ سربراہی کی، پڑوسی ملک کی کوششوں سے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، غزہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہمارے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

federal cabinet

Ishaq Dar

پاکستان

Federal Minister