Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتوار تک پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم ہوں گے نہ گفتگو ہوگی، رانا ثنااللہ

سول نافرمانی کی تحریک چلانے میں جلدی ہے تو شوق پورا کرلیں
شائع 18 دسمبر 2024 11:10pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اتوار تک پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم ہوں گے نہ اس پر کوئی گفتگو ہوگی۔

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اگر آپ کو سول نافرمانی کی تحریک چلانے میں جلدی ہے تو اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے پی ٹی آئی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، یہ لوگ معاملات سمجھنے سے مکمل عاری ہیں۔

اتوار تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی کال دیں گے، عمران خان

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر اتوار تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجنے کی کال دیں گے۔

شیر افضل مروت کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر بیرسٹر گوہر کی وضاحت

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ کسی کی جان نہ جائے، اس لیے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے۔

federal cabinet

پاکستان

Rana Sanaullah

Federal Minister

pti leadership