Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتوار تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی کال دیں گے، عمران خان

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے حالات سے بہتر واقف ہیں اور اب وہ ان کو کال دیں گے، بانی پی ٹی آئی
شائع 18 دسمبر 2024 11:00pm

علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر اتوار تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجنے کی کال دیں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلیمہ خان نے عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ کسی کی جان نہ جائے، اس لیے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا دے دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے حالات سے بہتر واقف ہیں اور اب وہ ان کو کال دیں گے۔

بانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو یہ پتہ چلنا چاہیے کہ جن پاکستانیوں کے ساتھ انصافی سلوک کیا جا رہا ہے، وہ بھی اپنے حقوق کا استعمال کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے پر کھڑا ہے، اور یہ کہ ملک بینکوں سے لیے گئے قرضوں پر نہیں چل رہا بلکہ اپنے لوگوں کی محنت سے چل رہا ہے۔

علیمہ خان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اگر آپ بطور وزیراعظم پاکستان کے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کریں گے تو آپ کو سزا ملے گی، جبکہ اگر آپ پاکستان کو لوٹ کر لے جائیں تو دوبارہ وزیراعظم بن جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ پاکستان کے بچوں کے مستقبل کے لیے کام کریں گے تو آپ جیل جائیں گے۔

پاکستان

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)