Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکتسر

مسافروں، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیم نے بوگی کو انجن سے الگ کرکے آگ پر قابو پا یا
شائع 18 دسمبر 2024 05:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکستر ہوگیا۔

لاہور سے کراچی جانیوالی 8 ڈاؤن تیز ایکسپریس جب رائے ونڈ کے قریب پہنچی تو انجن کے ساتھ لگی بریک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

مسافروں کے شور مچانے اور دھواں اٹھنے پر ٹرین کو روک لیا گیا، ٹرین کے مسافروں، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیم نے بوگی کو انجن سے الگ کرکے آگ پر قابو پا لیا۔

اس دوران لاہور سے کراچی جانیوالی تمام ریل گاڑیوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور تمام ڈاؤن ٹریک کی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔

حکام کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد بریک بوگی کو الگ کرکے تیز گام ایکسپریس کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا، جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی تمام ٹرینوں کی آمد جاری رہی۔

ریلوے حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پاکستان

Pakistan Railways

train operations