Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجوڑنے والے خالد نبھان جان دے کر بھی امر ہو گئے

مذکورہ شخص گزشتہ برس اپنی شہید پوتی کو چومتے اور اسے میری روح کہنے پر مشہور ہوئے تھے
شائع 17 دسمبر 2024 08:51am
Khalid Nibhaan became immortal even after giving up his life - Breaking News - Aaj News

فلسطین میں پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجھوڑنے والے دادا خالد نبھان اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے خالد نبھان شہید ہو گئے۔ فلسطینی شہری گزشتہ برس اپنی شہید پوتی کو چومتے اور اسے میری روح کہنے پر مشہور ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق خاندان کی شہادت کے بعد خالد نبھان نے اپنی زندگی فلسطینیوں کی مدد کیلئے وقف کی اور فلسطینی عوام کی جانب سے خالد نبھان کو ابودیہ کے نام سے پکارا جو دنیا میں فلسطینی دادا کے نام مشہور ہوئے۔

غزہ کے 96 فیصد بچے محسوس کرتے ہیں کہ ان کی موت قریب ہے، تحقیق

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خالد نبھان آج صبح وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ نومبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملوں میں خالد نبھان کی پوتی اور پوتا شہید ہوئےتھے۔

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان، آئرلینڈ سے سفیر واپس بلا لیا

اسرائیل نے ابو حجر خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر کو نشانہ بنایا جس میں فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ایک بچے سمیت دیگر 4 افراد بھی شہید ہوئے۔

Palestine

killed

ISRAELI ATTACK

khaled nabhan