Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرم پر توجہ دیتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی، عطا تارڑ

پی آئی اے کی یورپ کے لئے فلائیٹس بحال ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد
شائع 16 دسمبر 2024 07:40pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی آئی اے کی یورپ کے لئے فلائیٹس بحال ہونے پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے، انہوں نے کہا کہ کرم پر توجہ دیتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دورکے وزیرغلام سرور خان نے قومی ائیر لائن کے حوالے سے متنازعہ بات کی تو پوری دنیا میں سوالات اٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں جو جرم ہوا تھا، موجودہ دور میں اس کا ازالہ ہوا ہے، انہیں پی آئی اے پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی آئی اے کی فلائیٹس پر کافی عرصہ پابندی رہی، اللہ کا فضل ہے کہ موجودہ دور میں پی آئی اے کا آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

کرم معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش اس وقت وزیر اعلیٰ کے پی کرم کا دورہ کرتے، اور امن و امان پر توجہ دیتے تو آج احتجاج کی نوبت نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری صوبائی معاملہ ہے، کرم معاملے پر علی امین گنڈاپور سے رابطہ کرلیں، تاہم امن و امان کیلئے ہم بھی حاضر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جب کرم میں لاشیں پڑی تھیں تو یہ لوگ اسلام آباد پر لشکر کشی کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی احتجاج میں کارکنوں کی اموات کی بات کرتے ہیں، بار بار لاشوں کا ذکر کر رہے ہیں، ایک نمبر بتا دیں، انہیں خود نہیں پتہ کہ کتنی لاشیں ہیں؟

تحریک انصاف کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنا دیا گیا، عرفان صدیقی

عطا تارڑ نے کہا کہ جب اصل تعداد ہی معلوم نہیں تو جھوٹ کیوں پھیلایا جا رہا ہوتا ہے؟ ان کے دس رہنما مختلف اعداد و شمار بتا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہوں نے اسلام آباد سے راہ فرار اختیار کی، تنقید سے بچنے کے لئے بار بار جھوٹا بیانیہ بنا رہے ہیں۔

federal cabinet

Pakistan Cricket Team

Federal Minister

Atta Tarar