Aaj News

ہفتہ, جنوری 25, 2025  
24 Rajab 1446  

حج درخواستوں کی وصولی کب بند ہوگی؟ وزارت مذہبی امور نے بتادیا

بینکوں کو آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسیس کرنے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2024 08:03pm

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے، کل تک موصول تمام درخواستیں کامیاب تصور کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہو گی، بینکوں کو آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسیس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حج درخواست گزاروں کے لیے بڑی خوشخبری

وزارت سے جاری بیان کے مطابق 17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبرکو نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

عازمین حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اعلانات کے لیے موبائل ایپ ’پاک حج ’ اسمارٹ فون پرلازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ فوری رہنمائی مل سکے۔

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں کتنے دن کی توسع کردی گئی

دوسری جانب بینکوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی صبح 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کردیں۔

ترجمان نے کہا کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پرمحدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج 2025 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز گذشتہ ماہ 18 نومبر سے کیا گیا تھا۔

حج کے لئے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

حکام نے بتایا کہ حج درخواست جمع کرانے کے لیے پاسپورٹ 6 دسمبر 2025 تک کارآمد ہونا لازمی ہے جبکہ پہلی مرتبہ درخواست دینے والوں کو ریگولر اسکیم میں ترجیح دی جائے گی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق آئندہ برس حج اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لگایا گیا ہے۔

federal cabinet

پاکستان

Federal Minister

Ministry of Religious Affairs