وزیراعظم 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا دورہ کریں گے
وزیراعظم 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا دورہ کریں گے، شہباز شریف دی-ایٹ ممالک کی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہی اجلاس سے پہلے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس میں شریک ہونگے۔
وزیراعظم نے امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی ایٹ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔
وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے کیس میں اہم درخواست پر فیصلہ محفوظ
دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کے لئے آنے والے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔