Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

شہید بے نظیر بھٹو کی برسی، محکمہ داخلہ نے کس سے ہیلی کاپٹر مانگا؟

درخواست کو ترجیح دے کر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے، خط
شائع 16 دسمبر 2024 05:27pm

شہید بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ہیلی کاپٹر دینے سے متعلق خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط میں گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو برسی پر صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق برسی میں وی وی آئی پی اور وی آئی پی شخصیات ہوں شریک ہوں گی، درخواست کو ترجیح دے کر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔

CM Sindh

Sindh government

sindh