شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، درخواست
سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔
درخواست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Shahid Khaqan Abbasi
Sindh High Court
26th amendment
مقبول ترین