Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماموں، ممانی اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم کو تین بار سزائے موت کا حکم

مجرم کی لاش تختہ دار پر اس وقت تک لٹکی رہے جب تک اس کی جان نہ نکل جائے، عدالت
شائع 16 دسمبر 2024 11:08am

لاہور کی سیشن عدالت نے جائیداد کے تنازعے پر ماموں، ممانی اور ان کے بیٹے کو قتل کرنے والے مجرم کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے تہرے قتل کا فیصلہ سنایا، جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم شان کو 3 بار سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

شیخوپورہ: داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کردیا

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ مجرم کی لاش تختہ دار پر اس وقت تک لٹکی رہے جب تک اس کی جان نہ نکل جائے۔

عدالت نے دوسرے ملزم عابد حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

کرک میں پولیو ٹیم پر حملہ، بنوں میں مارٹر گولے برآمد

مجرم نے جائیداد کی خاطر ماموں، ممانی اور ان کے بیٹے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا، مجرم کے خلاف تھانہ مغل پورہ نے 2022 میں مقدمے درج کیا تھا۔

lahore

death sentence