جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم کے بعد آج اہم سماعت ہوگی
آج پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں شہادت پیش کی جائے گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج پھر اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔
ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید، عمر ایوب، زرتاج گل اور شیخ راشد بھی شامل ہیں۔
فرد جرم میں بغاوت، دہشت گردی، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور سازش کے الزامات ہیں۔
آج پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں شہادت پیش کی جائے گئی۔
imran khan
Indictment
GHQ Attack Case
Adiayala Jail
مقبول ترین