Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان، آئرلینڈ سے سفیر واپس بلا لیا

صیہونی شامی علاقوں پر قبضے کی بھاری قیمت چکائیں گے، شام اسرائیلی فوج کا مدفن بنے گا، ایران
شائع 16 دسمبر 2024 08:45am

اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے پہاڑی پر یہودی آباد کاری کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ جاری رکھے گا، فوج بھی موجود رہے گی۔

شام پر اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں، صہیونی فوج نے شام کی فوجی تنصیبات پر ایک ہفتے میں 800 بار بمباری کی، اس دوران جنوبی شہر قنیطرہ کا سارا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا گیا۔ تین شامی قصبوں پر بھی اسرائیل نے قبضہ کرلیا۔

ہم نے شام کے راستے عسکری سپلائی کا راستہ کھو دیا، سربراہ حزب اللہ

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے، خبرایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غزہ میں زیر حراست اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ شام کے ساتھ تنازعے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، شام میں اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ممکنہ خطرات کو ناکام بنانا ہے۔

ایران نے اسرائیل کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی شامی علاقوں پر قبضے کی بھاری قیمت چکائیں گے، شام اسرائیلی فوج کا مدفن بنے گا۔

یوکرین جنگ میں روس کے میزائل ڈیزائن کرنے والے سائنسدان کی لاش برآمد

دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آئرلینڈ میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ اسرائیلی وز یرخارجہ نے آئرلینڈ پر اسرائیل مخالف پالیسیوں کا الزام لگاتے ہوئے ڈبلن سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے اسرائیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے اور رہے گا۔

Israel attack

Benjamin Netanyahu

Syria rebel offensive 2024

Golan Heights