پی آئی اے کی پیرس کیلئے براہ راست پروازیں بحال، پہلی پرواز کی تاریخ؟
پاکستان اور فرانس کے درمیان براہ راست پروازیں سفر میں سہولت فراہم کریں گی، اعلامیہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) جنوری 2025 میں پیرس کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کررہی ہے۔
ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے حال ہی میں پی آئی اے کے مارکیٹنگ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اتوار کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ”پاکستان اور فرانس کے درمیان براہ راست پروازیں سفر میں سہولت فراہم کریں گی، اور کاروبار، سیاحت، خاندانی دوروں اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔“
پاکستان
France
مقبول ترین
Comments are closed on this story.