Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے اور جھوٹ کا پردہ فاش: لاپتہ افراد کی فہرست جعلی نکلی

مختلف تھانوں اور جیلوں کے سروے کے مطابق 33 اٹک جیل، 15جہلم جیل،1اڈیالہ، 9 راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں
شائع 15 دسمبر 2024 05:10pm

تحریک انصاف کے ایک اور جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا، پی ٹی آئی کی لاپتہ افراد کی فہرست جعلی نکلی۔

ذرائع کے مطابق 26 نومبرکے شہداء کی لسٹ میں موجود 69 افرادسلاخوں کے پیچھے ہیں کچھ کو ابتدائی طور پرگرفتار کرے کے بعد رہا کردیا گیا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کے لاپتا دونوں بھائی 92 دن بعد ’گھر‘ پہنچ گئے

پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی ’لاپتا‘ اہلیہ بحفاظت گھر پہنچ گئیں

مختلف تھانوں اور جیلوں کا سروے کرکے مرتب کی گئی فہرست کے مطابق 33 اٹک جیل، 15جہلم جیل،1اڈیالہ، 9 راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اعداد و شمار زیادہ تر فرضی ہیں ،چند لاپتہ افراد خود چھپے ہوئے ہیں یا انہیں گنڈا پورنے کسی محفوظ مقام رکھا ہوا ہے

prisoners

PTI protest