سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی خاندان جازان کے علاقے میں سفر کر رہا تھا کہ خریص الاحسا روڈ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں انتقال کر جانے والے خاندان کے سربراہ کے بھائی احمد حدادی نے بتایا ان کے بھائی اپنے پانچوں بچوں اور اہلیہ کے ساتھ مشرقی ریجن جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دوسری کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں فوری طور پر آگ لگ گئی۔
کراچی : ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خاندان کا سربراہ علی بن محمد الحدادی، اہلیہ عیش بنت احمد الحدادی، بیٹے محمد اور حسام اور تین بیٹیاں شامل تھیں جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
احمد حدادی نے بتایا کہ سفر پر جانے سے قبل بھائی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔ اس وقت ایسی باتیں ان کے منہ سے نکلیں جن کا اندازہ اب ہوا۔
کراچی: ٹرالر کی زد میں آکر خاتون، کمسن بچہ جاں بحق، 48 گھنٹوں میں اموات 10 ہوگئیں
انہوں نے بتایا کہ بھائی نے سفر پر جانے سے قبل خاندان کے تمام افراد سے بات کی تھی۔ سب کی خیریت دریافت کی اور دعا کرنے کی درخواست کی۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں اپنے آخری لمحات کا پتہ چلا گیا تھا۔
مرنے والوں کی نماز جنازہ سنیچر کو ادا کرکے الاحسا کے قبرستان الراشدیہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔