Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں، وی لاگرز اور اینکر پرسن سمیت 150 کے خلاف مقدمات

صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ اجلاس میں ایف آئی اے کے اقدامات کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
شائع 14 دسمبر 2024 09:37pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد میں 24 نومبر کو ڈی چوک احتجاج کے تناظر میں ایف آئی اے نے صحافیوں، وی لاگرز اور اینکر پرسن سمیت 150 سے زائد افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا۔

اس اقدام کے خلاف صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ اجلاس میں ایف آئی اے کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر صحافیوں پر مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اجلاس میں پیکا کے ’کالے‘ قانون کے تحت صحافیوں کے خلاف بغیر نوٹس اور تحقیقات مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کے احکامات کو ملک میں آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پی ایف یو جے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہم فیک نیوز اور مادر پدر آزادی کے خلاف ہیں تاہم پیکا کی آڑ میں نوٹسز کے اجرا کے بغیر ایف آئی آر اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان

PECA