Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل میں ایرانی جاسوسوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کا انکشاف

گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے اپنے ہی 30 سے ​​زائد شہریوں کو ایران کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا
شائع 14 دسمبر 2024 08:47am

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر میں جنوبی اسرائیل میں نیواتیم ایئربیس پر ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے سے قبل انہوں نے اس جگہ کی فلم بندی اور تصاویر لے کر معلومات اکٹھی کرنے کے لیے جاسوس بھیجے گئے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ جاسوس انتہائی ہنر مند نہیں تھے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو مشکوک نہیں لگتے تھے۔ ان میں سے کئی کو مالی مشکلات کا سامنا بھی تھا۔

اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان جاسوسوں کی لی گئی تصاویر نے ایران کو اہم معلومات فراہم کیں جس کی مدد سے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

رپورٹ میں کہا گیا کہ اکتوبر میں اسرائیلی پولیس نے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ سے سات افراد کو گرفتار کیا تھا، جن پر شبہ ہے کہ وہ ایران کے لیے کام کرنے والے جاسوسی حلقے ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے اپنے ہی 30 سے ​​زائد شہریوں کو ایران کے لیے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فوجی اڈوں کی تصاویر لینے اور اعلیٰ اسرائیلی حکام کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوجی انخلا شروع کردیا

اسرائیل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ماور گورین کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے کام کرنے والے اسرائیلیوں کے کیسز میں 30 سے ​​زائد گرفتاریاں ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

گورین کا کہنا تھا کہ پچھلی چند دہائیوں میں ہمارے پاس اس طرح کے بہت کم کیسز سامنے آئے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر جاسوسی کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اسرائیل کی جانب سے ان کی تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شام میں آئین معطل، روس نے ملک کو گندم کی سپلائی روک دی

اسرائیل اب بھی مبینہ ایرانی جاسوسی کے مزید کیسز تلاش کر رہا ہے۔ رواں ہفتے اسرائیلی پولیس نے شمال سے ایک 33 سالہ اسرائیلی کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر ہزاروں ڈالر کے عوض ایران کے لیے کام کرتا تھا۔

Israel

Iran

spies

revealed