Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

حزب اللہ کا کمزور پڑنا اور شامی فضائی دفاعی نظام کی اکثریت کو ناکارہ بنایا جانا ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع
شائع 14 دسمبر 2024 08:25am

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، امریکا بھی ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

خطے میں مزید افواج، بحری جہاز اور جنگی طیارے بھیجنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوجی انخلا شروع کردیا

ایران کو براہ راست کارروائی کی دھمکی بھی دی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی ملٹری کے حکام نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل نے اتوار کو بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام کے فضائی دفاعی نظام کی اکثریت کو ”ناکارہ“ بنا دیا ہے اور حزب اللہ ”کمزور“ ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ ”حزب اللہ کا کمزور پڑنا اور شامی فضائی دفاعی نظام کی اکثریت کو ناکارہ بنایا جانا“ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع ہیں۔

خبر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے منصوبے کی تاریخ کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے ان دعوؤں کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان بھی سامنے نہیں آیا۔

مغربی کنارے میں صیہونیوں کی بس پر اندھا دھند فائرنگ، 1 ہلاک کئی زخمی

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران نے کبھی بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو صحیح معنوں میں بند نہیں کیا اور ایران کی بہت سے جوہری تنصیبات بھاری قلعہ بند پہاڑوں کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

Israel

Donald Trump

Syria

Iranian Nuclear Sites