Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی اور بشریٰ پر رینجرز اہکاروں کے قتل کا مقدمہ درج، ’منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا‘

ایف آئی آر کے مندرجات سامنے آگئے
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 09:34pm

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کے معاملے میں تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کی سیل ایف آئی آر منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام واقعہ کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہوا۔ یہ حکم بشریٰ بی بی، علی امین، عمر ایوب اور دیگر نے تعمیل کیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو فوج اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا گیا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شرپسندوں نے گاڑی رینجرزاہلکاروں پر چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

واقعہ کے بعد اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا گیا تھا اور شر پسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں شر پسندوں نے رینجرزاہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی

اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والے شخص کی گرفتاری کا دعویٰ

پاکستان

pti leaders

24th November PTI March