Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

سولرانرجی کےمخلتف منصوبوں پرکام کر رہے ہیں، شرجیل میمن
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 07:03pm

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار دیں گے، سندھ حکومت سولرانرجی کے مخلتف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراطلاعات شرجیل میمن نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی ہے، چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا۔

دریائے سندھ پر 6 کینالز کا منصوبہ، پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات شدید

شرجیل میمن نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 4 ایم او یوز پردستخط ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، چین مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد کررہا ہے۔

پی ٹی آئی کو مزید 9 مئی جیسے واقعات کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل میمن

صوبائی وزیر نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دھابیجی اکنامک زون کا دورہ بھی کرایا گیا، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں سندھ کی رینکنگ سب سےبہتر ہے۔

سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کردیے

صوبائی وزیرنے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی تھی، سی پیک صرف ایک کوریڈور نہیں، 2 ملکوں کو قریب لانے کا راستہ ہے، منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا۔

CM Sindh

Sindh government

sindh

Sharjeel Memon

information minister sindh