Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

کاروباری شخصیات کی شکایات پر بیورو کریسی کے 5 افسران فارغ

ڈپٹی کمشنر کیماڑی ، ڈپٹی کمشنرایسٹ اور ملیر کو عہدوں سے برطرف کر دیا
شائع 13 دسمبر 2024 09:57pm

سندھ حکومت کی جانب سے بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، سینئر افسران اور کراچی میں تعینات بااثر تھانیداروں کو ہٹانے کی اصل کہانی سامنے آگئی ، بیورو کریسی کے خلاف کاروباری شخصیات کی شکایات کام کرگئیں، سندھ میں انتظامیہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہی دن 5 افسران کو فارغ کر دیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی طاہر چیمہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ شہزاد عباسی اور ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ۔

اسی طرح گریڈ 20 کے چیف انجینئر ہائی وے ایوب جونیجو کو بھی ہٹا دیا گیا، جبکہ منگھوپیر، موچکو، بوٹ بیسن اور کلفٹن کے بااثر تھانیدار بھی گھر بھیج دیئے گئے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کے تقررو تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ کے ایم ڈی امتیاز شاہ سمیت جیکب آباد، ٹنڈوالہیار کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی عہدوں سے ہٹایا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ کو ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا جبکہ سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ضمیر عباسی اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس طارق چانڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب راجہ طارق حسین کو ڈپٹی کمشنر کیماڑی، ابرار احمد جعفر ڈپٹی کمشنر ایسٹ ، سلیم اللہ اوڈھو ڈپٹی کمشنر ملیر اور نور مصطفیٰ لغاری کو ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار تعینات کردیا گیا ۔

karachi

Sindh government

transfers and posting

Deputy Commissioners

Deputy Commissioners transfer and posting