کارکنان نے پتھر اور شیل واپس پھینکے ہوں گے، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے ہم پر گولیاں چلائی گئیں ، چند روز میں گواہ سامنے لائیں گے، بشریٰ بی بی سے کوئی تلخی نہیں، تمام غلط خبریں ہیں۔
آج ٹی وی کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ جمہوریت میں سیاسی سرگرمیوں کا مقصد ہی بات چیت کرنا ہوتا ہے، کوئی بھی حکومت نہتے مظاہرین پرشیلنگ نہیں کرتی، ہم پر شیلنگ کی گئی اور گولی بھی چلائی گئی، ہمارے 12افراد مارے گئے۔
مذاکرات ہماری نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں، علی محمد خان
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم کارکنوں کی شہادت کے لئے شواہد جمع کر رہے ہیں، اس کے بعد آگے بڑھیں گے، تمام ثبوتوں کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج کرایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارےلاپتا کارکنان کی تعداد ڈیڑھ سے 200 تک ہے، کارکنوں کو 9 مئی کے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے، ہمارے لوگوں کو ناحق گرفتار کیا گیا، ہم ان کے لئے انصاف چاہتے ہیں۔
سلمان اکرم راجا کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان بلکل بھی مسلح نہیں تھے، کارکنان کے پاس غلیل سے زیادہ کچھ نہیں تھا، کارکنان نے پتھر اور شیل واپس پھینکے ہوں گے۔
ہمارا مینڈیٹ چُراکر احتجاج کا حق بھی چھین لیا گیا، شبلی فراز
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے بتایا کہ بانی سنگجانی کیلئے مان گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، عمران خان کی بات باہر آنا چاہیے تھی۔