Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

یلغار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، سینیٹر اسحاق ڈار

ملکی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، نائب وزیراعظم
شائع 11 دسمبر 2024 07:46pm

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، یلغار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔

نائب وزیراعظم نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ احتجاج کے باعث ملک کا روزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ ریاست کا نقصان ہے، کیا وہ نقصان ہمارا تھا یا پاکستان کا تھا؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں مخالفین پر سیاسی کیسز بنوائے تھے، چیئرمین نیب کو بلا کرکیسز بنانے کا کہا جاتا تھا، کیا 2018 میں چیئرمین نیب کو ہدایت نہیں دی جاتی تھیں؟

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد ہم نے میثاق معیشت پرکام کیا، مجھے پہلے میثاق معیشت کی بات کرنے پر حمایت نہیں ملی تھی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ماضی میں 35 پنکچر کی بات کرنے والے 2018 کے عام انتخابات کی بات کیوں نہیں کرتے؟

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران تشدد سے سیکیورٹی اہلکارشہید اور زخمی ہوئے ہیں، 9 مئی کو بھی احتجاج کے دوران حدود کراس کی گئیں۔

Ishaq Dar

پاکستان

parliment house