Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

شام سے 79 پاکستانی زائرین کو بیروت منتقل کیے جانے کا انکشاف

شام سے 20 اساتذہ اور طلبا میں سے سات بھی بیروت پہنچ چکے ہیں، کابینہ کو بریفنگ
شائع 10 دسمبر 2024 07:54pm

وفاقی کابینہ کے اجلاس کو شام میں موجود پاکستانیوں کے انخلا سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچ چکے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کے ایک بیان کے مطابق کابینہ کے ارکان کو بتایا گیا کہ بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام سے 20 اساتذہ اور طلبا میں سے سات بھی بیروت پہنچ چکے ہیں۔

اجلاس کے شرکا کو مزید بتایا گیا کہ شام اور لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام شام سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ انہوں نے کل شام لبنان کے وزیر اعظم سے بات کی تاکہ شام سے بیروت کے راستے تقریباً 500-600 پاکستانیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

پاکستان

Syria rebel offensive 2024

Syrians raid