Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں کب بحال ہونگی؟

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سارک وفد نے ملاقات کی
شائع 10 دسمبر 2024 06:40pm

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سارک وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علاقائی تجارت کے فروغ اور معاشی انضمام پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیا گیا۔

وزیر تجارت نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے قرار دیا، بنگلہ دیشی وفد نے پاکستانی فیشن اور زیورات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، جام کمال نے بنگلہ دیشی وفد کو لاہور کے فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر اور وفد کی ملاقات میں ویزا پالیسی میں نرمی کی ضرورت پر زور دیا گیا، بنگلہ دیش کی پاکستانی غذائی اشیاء، پیاز اور آلو کی درآمد میں دلچسپی لی۔

بنگلہ دیشی وفد نے ڈھاکہ میں آئندہ مہینوں میں سارک سربراہی اجلاس کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

دوسری جانب ملاقات کے دوران نیپالی وفد نے پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر تجارت جام کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق نجی شعبے کے درمیان کاروباری تعلقات مضبوط بنانے کے لیے بی ٹو بی ملاقاتوں کی تجویز دی۔

سارک وفد کی ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ ، پاکستان کی علاقائی تعاون میں کلیدی کردار پر زور دیا گیا۔

federal cabinet

پاکستان

Federal Minister