Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

چیف جسٹس کا گوادر سب جیل کا دورہ، بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور

چیف جسٹس نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا
شائع 10 دسمبر 2024 05:47pm

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک کے دور دراز اضلاع کے دورے جاری رکھتے ہوئے گوادر سب جیل کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور دیگر ججز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے انڈرٹرائل قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور دیا۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ حکام نے چیف جسٹس کو مکران اور ژوب میں جیلوں کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔

یہ دورہ قیدیوں کی حالت بہتر بنانے اور جیل کے نظام میں بہتری کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

Supreme Court

پاکستان

بلوچستان

chief justice yahya afridi