پی آئی اے نے کراچی سے تربت کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا نیٹ ورک بحالی کی طرف گامزن ہے اور سلسلے میں کراچی سے تربت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کردی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کر دی ہیں، پی آئی اے ہفتہ وار 2 پروازیں پیر اور بدھ کے دن آپریٹ کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے تربت اور گوادر آپریشن کو ازسر نو تقویت دی جارہی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے آغاز سے ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو بھی تقویت ملے گی۔
اس سے قبل پی آئی اے نے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پہلی فلائٹ 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد سے پیرس روانہ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پہلی فلائٹ 10 جنوری 2025 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا، یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن آپریٹ ہوں گی۔
Comments are closed on this story.