Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جی ایچ کیو حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی
شائع 10 دسمبر 2024 11:28am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی لیکن سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت 89 رہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی بریت کی درخواست خارج

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ ملزمان کو آج گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ سماعت پر عدم حاضری کی بناء پر جاری کیے گئے تھے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد

pti leaders

arrest warrent

GHQ Attack Case