Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

رواں موسم سرما میں معمول سے کم یا زیادہ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

پہاڑی علاقوں میں برفباری، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں، سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، کوئٹہ اور کراچی میں پارہ مزید گرگیا
شائع 10 دسمبر 2024 08:41am

محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی، بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز خان نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا، جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی، پارہ منفی 7 تک گرگیا

ملک میں موسم سرما جوبن پر، پہاڑی علاقوں میں برفباری

دوسری جانب ملک میں موسم سرما جوبن پر پہنچ گیا، پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں، شوگران میں سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا، کوئٹہ میں بھی پارہ منفی 4 تک گرگیا اور کراچی میں فرفرہواؤں نے پارہ گرادیا جبکہ محکمہ موسمیات نے 14 دسمبر تک تیز ٹھنڈ کی پیشگوئی کردی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں ہرطرف برف ہی برف ہے، جس سے پہاڑوں پرچاندی بکھرگئی، گاڑیاں، گھر اور درخت برف میں ڈھک گئے۔

شوگران میں برفباری بدستور جاری ہے، سفید چادر نے سیاحتی مقام کا حُسن دوبالا کردیا جبکہ 300 محصور سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

سوات کے سیاحتی مقامات مالم جبہ اور کالام میں بھی برفباری جاری ہے، جہاں گرتے درجہ حرارت نے ہر چیز جمادی جبکہ مری میں برفباری رک گئی مگرنظارے نکھر گئے، اسی طرح غذر میں جھلییں اور آبشاریں جم گئیں۔

گلیات میں سیاحوں کی بڑی تعداد کھنچی چلی آئی، کوئٹہ میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے 4 ڈگری گرگیا جبکہ کراچی میں بھی فرفر ہواؤں نے پارہ گرادیا۔

عوام تیاری کرلیں! ملک بھر میں ایک بار پھر بارشیں ہونے والی ہیں

ملک میں ٹھنڈ کو ٹاپ گیئرلگ گیا، کئی شہروں میں بادل برس پڑے، سردی بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے 14 دسمبر تک شدید ٹھنڈ کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی تا خیبر ٹھنڈی ہواؤں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Cold Weather

karachi weather

Met Office

Rain

weather

rainy weather

Rain prediction

karachi cold weather