Aaj News

جمعرات, اپريل 03, 2025  
05 Shawwal 1446  

غزہ : خوراک تلاش کرنے والوں پر اسرائیلی حملے، 22 افراد شہید

فاقوں سے لوگوں کا بُرا حال، جبالیہ کیمپ قبرستان میں تبدیل ہوگیا، الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ
شائع 09 دسمبر 2024 06:57pm

غزہ میں آٹا لینے کے لیے قطاربند لوگوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے پیر کو بھی غزہ کے طول و عرض میں بمباری جاری رکھی۔

غزہ کی پٹی میں بجلی کی قلت کے نتیجے میں اسپتالوں میں 100 سے زائد مریضوں کے جاں بحق ہونے کا خطرہ ہے۔

اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا۔ ایک ڈرون سے میزائل داغا گیا۔ تین افراد موقع پر شہید ہوگئے۔

غزہ کے علاقے دیر البلا میں الجزیرہ میڈیا آؤٹ لیٹ کے مرکز سے ہانی محمود نے بتایا کہ ڈرون سے حملہ اُس وقت کیا گیا جب لوگ خوراک کی تلاش میں گھروں سے نکل رہے تھے۔

الجزیرہ نے بتایا کہ بہت سے لاشیں اب بھی گلیوں میں پڑی ہوئی ہیں اور وہاں پہنچ کر لاشیں نکالنے والے بھی نہیں ہیں۔

جبالیہ کا اسرائیلی فوج نے 65 دن سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ ہزاروں فلسطینیوں کو خوراک اور پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ بہت سے لوگ فاقہ کشی سے انتہائی لاغر ہوچکے ہیں۔ بیماروں کی حالت نازک ہے۔

الجزیرہ کے ہانی محمود نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ اب قبرستان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ رات گئے جنوبی شہر رفاہ میں آٹا خریدنے کے لیے جمع ہونے والوں پر حملے میں 10 افراد مارے گئے تھے۔

Gaza

Al Jazeera

22 KILLED

RAFAH

JABALIYA CAMP

DRONE MISSILE STRIKE