Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اہم تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا
شائع 09 دسمبر 2024 12:25pm

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اور انتظامی مسائل پر 2 بڑی اتحادی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو گا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات بھی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت سے ادھورے وعدوں اور نامکمل یقین دہانیوں کا شکوہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر اعظم نے کمیٹی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری سونپی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تعین کردہ ممبران کے ساتھ بات چیت سے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گی۔

PMLN

Bilawal Bhutto

Ishaq Dar

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

BILAWAL ZARDARI