Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

کیوی کھلاڑی کے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی
شائع 09 دسمبر 2024 12:44pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، کیوی اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیون کانوے پہلے بچے کی ولادت کے باعث تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے جبکہ ڈیون کانوے کی جگہ مارک چیپمین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر بروز ہفتے سے ہیملٹن میں شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو وکٹوں اور دوسرے ٹیسٹ میں 323 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

test series

test cricket

England vs New zealand

devon conway

hamilton

new zealand vs england