سیالکوٹ میں مندر کی دیکھ بھال کرنے والے مسلمان بزرگ کون؟
پاکستان میں مذہبی آزادی اور رواداری کی ایک اورمنفرد کہانی سامنے آئی ہے، سیالکوٹ کی تحصیل ہیڈ مرالہ میں ایسا مندر بھی موجود ہے جس کی دیکھ بھال مسلمان بزرگ کرتے ہیں ۔
سیالکوٹ کی تحصیل ہیڈ مرالہ میں واقع انوکھا مندر برصغیر پاک و ہند کی تقسیم سے پہلے کا ہے، اس مندرکے صحن میں صدیوں پرانا کنواں بھی موجود ہے۔
مندر آنے والے لوگ اس کنویں کے پانی سے نہاتے ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ انہیں اس کنویں کے پانی سے شفا ملتی ہے۔
مندرکی حفاظت کرنے والے مسلمان بزرگ کا کہنا ہے کہ ہماراخاندان کئی نسلوں سے اس مندرکی حفاظت کر رہا ہے ، یہ ہماری ذاتی زمین پرواقع ہے۔
انوکھی بات یہ ہے کہ یہ مندر اس گاؤں میں ہے، جہاں کوئی ہندو خاندان مقیم ہی نہیں ، پاکستان کے دوسرے شہروں سے ہندو برادری کے لوگ یہاں اکثر اوقات آتے جاتے رہتے ہیں۔
Comments are closed on this story.