Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

شام کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر ہے، دفترخارجہ

ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، ترجمان کا ردعمل
شائع 08 دسمبر 2024 09:39pm

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اور تیزی سے بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے۔

شام کی ابھرتی صورتحال پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ شام کے حوالے سے ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

شام میں سیکڑوں پاکستانی محصور، سفارتی عملہ محفوظ

ترجمان نے کہا کہ تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، تاہم انہیں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کے بعد دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں میں شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شام میں حکومتی مشینری غائب، جیلوں سے قیدیوں کے فرار کی ویڈیوز وائرل

دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات ہوئی ہے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو پاکستانی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔

foreign office

federal cabinet

پاکستان

Federal Minister