Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، عطا تارڑ

نافرمانی تو تمہارے خون کے اندر ہے، لوگوں نے اس کو مسترد کیا ہے، وزیر اطلاعات
شائع 08 دسمبر 2024 01:42pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار نہیں ہوگا جہاں بھی ہوگا ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

لاہور کے علاقے بہار کالونی میں کرسچن برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم کرسمس کی خوشیاں آپ کے ساتھ مل کر منائیں گے، آپ کی ہر خوشی ہر غم میں آپ کا یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے، کرسچن کمیونٹی نے دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ پیدا کیے، جس طرح تمام کمیونیٹیز اپنا کردار ادا کررہی ہیں، آپ سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے

عطا تارڑ نے کہا کہ میرے اوپر زیادہ ذمہ داری ہے کہ اقلیت برادری کا تحفظ کروں، ملک پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے، اس کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے، اس ملک کے لئے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی جو کال دی گئی ہے وہ مزاخیہ خیز ہے، یہ جو نافرمانی اور تشدد کی سیاست ہے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، جھوٹا بیانیہ بنا کر لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے، سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، تمھاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی پھیر چکی ہیں، نافرمانی تو تمہارے خون کے اندر ہے، لوگوں نے اس کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو عوام رد کرچکے ہیں ورنہ یہ دوڑ نہ لگاتے، جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، تمہارے لوگ دم دبا کر بھاگے ہیں اور آگے ان کا کوئی فیوچر نہیں ہے۔

عطا تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان لانے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی، لطیف کھوسہ کی سیاست کرنے کی عمر نہیں رہی ہے، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ ڈور کیوں لگائی، بھاگے کیوں؟ یہ انتشار کرنا چاہتے ہیں جو ہم انہیں کرنے نہیں دیں گے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہورہا ہے۔

Information Minister

lahore

Attaullah Tarar

Atta Tarar

ata tarar