Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

شامی باغیوں کا سرکاری ٹی وی پر فتح کا اعلان، قیدیوں کیلئے خوشخبری

شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیاعہد شروع ہونے جارہا ہے، شامی باغی رہنما
شائع 08 دسمبر 2024 01:27pm

شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پہلے ہی خطاب میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی پر خطاب میں تمام قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق شامی باغیوں نے اپنی فتح کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کرتے ہوئے بتایا کہ شام سے بشار الاسد حکومت کا خاتمہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پہلے خطاب میں شامی باغیوں کے رہنما حیات تحریر الشام کے سربراہ ابومحمد الجولانی نے کہا کہ شام میں سیاہ دور کا خاتمہ کرنے کے بعد نیاعہد شروع ہونے جارہا ہے،شام کی تمام سرکاری،غیر سرکاری املاک اور تنصیبات کا تحفظ کیا جائے گا۔

صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم، شام کے وزیرِ اعظم نے اہم اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا،عوام اور سابق حکومت کے فوجی سرکاری اداروں سے دور رہیں، سرکاری ادارے اس وقت سابق وزیراعظم کی نگرانی میں ہیں، شام میں ہوائی فائرنگ سختی سے منع ہے۔

واضح رہے شام میں صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور اختتام پزیر ہوگیا۔ شام میں صرف 4 دنوں میں حلب سے حماۃ، پھر حمص اور پھر دارالحکومت دمشق میں اپنی فتح کے جھنڈے گاڑ کر بشار الاسد کی 24 سالہ اقتدار کا دھڑن تختہ کرنے والے ابو محمد الجولانی حیران کن صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

prisoners

Good News

Syrian rebels

syrian army

national tv

Syria rebel offensive 2024