Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شیخوپورہ ضمنی الیکشن: ن لیگ کے ووٹ بینک میں کتنا اضافہ ہوا؟ فافن رپورٹ جاری

پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن پر فافن نے رپورٹ جاری کر دی
شائع 06 دسمبر 2024 09:45pm

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی الیکشن پر رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا، گنتی کا عمل شفاف رہا۔

فافن رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک عام انتخابات میں 38 فیصد تھا جو بڑھ کر 55.7 فیصد ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہارنے والے امیدوار کو عام انتخابات اور دونوں ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپورٹ کیا، پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ بینک 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا۔

فافن کے مطابق فارم 47 رات ساڑھے 10 بجے تک تیار ہو چکے تھے، ووٹر ٹرن آؤٹ 41 فیصد تھا جو عام انتخابات میں 50 فیصد تھا، گنتی کا عمل شفاف رہا جبکہ تمام پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ہونے والا ضمنی انتخاب ن لیگ نے جیت لیا تھا۔

PMLN

Sheikhupura

punjab assembly

by election

pp 139

vote bank