بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کےدوران 2 بار اسٹیڈیم کی لائٹس کیوں بند ہوئیں؟
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے دوران 2 بار ایڈیلیڈ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے، اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہے اور اس میں گلابی گیند کا استعمال ہورہا ہے۔
ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم 180 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں جب آسٹریلوی اننگز شروع ہوئی تو 18 ویں اوور میں ایک بار نہیں بلکہ 2 بار گراؤنڈ کی فلڈ لائٹس اچانک بند ہوگئیں، میدان میں اندھیرا ہوگیا اور کھیل کو روک دیا گیا۔
اس دوران کراؤڈ کی جانب سے موبائل فونز کی لائٹس آن کی گئیں، جیسے ہی اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوئیں تو کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’لگتا ہے کوئی سو گیا ہے‘۔
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو روند دیا، 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست
آسٹریلوی کمنٹیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ’یوں لگتا ہے یہاں کسی نے اپنے بجلی کے بل ادا نہیں کیے‘ تاہم تقریباً3 منٹ کے بعد لائٹس آن ہوگئیں اور کھیل دوبارہ شروع ہوا۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ گراؤنڈ کی انتظامیہ لائٹس بند ہونے کی وجہ کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ جیسے ہی کوئی معلومات ملیں گی ہم اپ ڈیٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط
دوسری جانب آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام تک 1 وکٹ پر 86 رنز بنالیے ہیں، اُسے 94 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور میزبان ٹیم کی 9 وکٹ ابھی باقی ہیں۔
آسٹریلیا کے نیتھن میک سوئینی 38 اور مارنس لبوشین 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ عثمان خواجہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ کے پہلے دن بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم آسٹریلوی بولرز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت 180 رنز پر سمٹ گئی۔
بھارت کے نتیش کمار ریڈی 42 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کےایل راہول 37، شبھمن گل 31، روی چندرن ایشون 22 اور رشبھ پنت 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کو اچانک آسٹریلیا میں چھوڑ کر کہاں چلے گئے؟
آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 48 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیے۔
Comments are closed on this story.