Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی: جعلی ڈگری پر امریکا جانے والی خاتون کو 6 سال قید کی سزا

دیگر شریک ملزمان 2،2 سال قید کی سزا سنائی، اور ہر ایک پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2024 05:27pm

کراچیچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر امریکہ جانے والی پریانکا دیوی سمیت 4 ملزمان کے خلاف کیس میں تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو مجموعی طور پر 6 سال کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزمہ پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزمان مریم، امان، اور راشد کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی، اور ہر ایک پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

عدالت نے آبزرویشن میں کہا کہ جعلی تعلیمی اسناد تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

پاکستان

karachi

sindh