Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی کم ہوگی، عوام کو ریلیف ملے گا، عطا تارڑ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے
شائع 04 دسمبر 2024 06:21pm

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے، 6 ماہ کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی 5 مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، ملک میں سعودی عرب کے بڑے پراجیکٹس شروع ہورہے ہیں ، جبکہ 8 منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔

معیشت ترقی کے راہ پرگامزن، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزیر خزانہ

پاکستان میں کسٹم ڈیوٹی دیئے بغیر گاڑیاں منگوانے کی اجازت

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کا فروغ اور معاشی تعاون میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں مہنگائی مزید کم ہوگی، اور عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔

Information Minister

پاکستان

federal government

Federal Minister

ata tarar