Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان اکرم راجہ کے خلاف 18 مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
شائع 04 دسمبر 2024 12:02pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کے خلاف 18 مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سلمان اکرم راجہ کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، پی ٹی آئی رہنما کی ہر مقدمے میں 10، 10 ہزار روپے مچلکوں کی عوض حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف اسلام آباد میں 10 لاہور میں 6 جبکہ اٹک میں بھی دو مقدمات درج ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت ہمیں متعلقہ عدالتوں میں جانے کے لیے مزید وقت دے، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کی اس درخواست میں صرف مقدمات کی تفصیلات تک کی استدعا ہے، آپ حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دیں، آپ حفاظتی ضمانت جہاں جہاں مقدمات ہیں ان کے لیے چاہتے ہیں؟۔

وکیل نے کہا کہ آپ حفاظتی ضمانت دے دیں ہم متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ جس پر عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

Islamabad High Court

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)