Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسموگ اور دھند میں کمی: آج سے اسکول کھلنے کے اوقات میں تبدیلی

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا پہلا، پشاور کا دوسرا اور لاہور کا تیسرا نمبر ہے
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2024 08:20am

پنجاب میں اسموگ اور دھند میں کمی کے بعد اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں، تمام اسکول آج سے صبح سوا 8 بجے کھلیں گے۔

پنجاب بھر میں گرد و غبار اور دھویں کے بادل میں کمی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، جہاں آج سے اسکول سوا 8 بجے کھلیں گے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے ایک نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے، نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا، اسکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

عمران حامد شیخ نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا آج بھی پہلا نمبر

دوسری جانب پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا آج بھی پہلا نمبر ہے جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈکس 180 ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے پشاور کا دوسرا نمبر ہے، جہاں اے کیو آئی 162 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور اے کیو آئی 158 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی

لاہور کے عوام نے اسموگ کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا

اسی طرح عالمی آلودہ شہروں میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈکس صبح سویرے 237 ریکارڈ کیا گیا جبکہ مصر کا شہر قائرہ دوسرے نمبر پر ہے۔

lahore

smog

School closed

Lahore smog

punjab smog

schools close smog

smog and fog

SMOG IN PUNJAB

multan smog